بھارتی شادی شدہ خاتون پاکستانی لڑکے پر عاشق۔۔ پھر   وہ۔۔۔ !!!

Apr 09, 2021 | 08:38:AM
بھارتی شادی شدہ خاتون پاکستانی لڑکے پر عاشق۔۔ پھر   وہ۔۔۔ !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ’’عشق نہ پچھے دین دھرم تےعشق نہ پچھے ذاتاں‘‘۔۔۔۔۔ بھارت میں ایک تازہ واقعہ میں ایسے پیار کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک بھارتی خاتون پر عشق کا جنون اس قدر سوار ہوا کہ اس نے اپنا گھر چھوڑ کر غیر قانونی طریقہ سے پاکستان جانے کی ٹھان لی ۔ حالانکہ اس شادی شدہ خاتون کو بھارتی  پنجاب میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورسیز کے جوانوں نے پکڑ لیا ہے ۔

بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون اوڑیسہ سے تعلق رکھتی ہے ، جو عاشق سے ملنے کیلئے اپنا کنبہ چھوڑ کر ضلع گرداس پور کے سرحدی قصبہ ڈیرا بابا نانک بھارت پاکستان سرحد پار کرکے پاکستان جارہی تھی ۔ وہ اوڈیشہ سے ڈیرا بابا نانک کوریڈور پہنچ گئی اور اس سے پہلے کہ وہ اپنے ارادہ میں کامیاب ہوتی ، بی ایس ایف جوانوں نے خاتون کانسٹیبل کی مدد سے اس کو اپنی گرفت میں لے لیا اور ڈیرا بابا نانک پولیس کو سونپ دیا ۔بٹالہ پولیس کے ڈی ایس پی ڈیرا بابا نانک کنول پریت سنگھ اور ایس ایچ او انل پوار نے خاتون کے بارے میں بتایا کہ اس کی عمر تقریبا 25 سال ہے اور وہ شادی شدہ ہے ۔ خاتون کا پانچ سال کاایک بیٹا بھی ہے اور تقریبا چھ سال پہلے اس کی شادی ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق تقریبا دو سال پہلے یہ خاتون آزاد نام کے آن لائن ایپ کے ذریعہ پاکستان کے ایک لڑکے سے رابطہ میں آئی تھی ۔ شروعات میں خاتون نے ایپ پر دوستانہ بات چیت کی اور پھر بعد میں وہ اس کیلئے کافی سوچنے لگی ۔ سرحد پار کا پیار اس خاتون کے دماغ پر ایسا حاوی ہوگیا کہ تقریبا دو مہینے پہلے شوہر کو چھوڑ کر میکہ آگئی اور یہیں سے اس نے اپنے پاکستانی عاشق سے ملنے کا ارادہ بنایا ۔جس لڑکے سے اس خاتون کو پیار ہوا ہے ، وہ اسلام آباد کا رہنے والا ہے ، جس کا نام محمد مان ہے ۔ اسی ایپ کے ذریعہ خاتون اور اس کے عاشق نے وہاٹس ایپ نمبر لیا اور پھر کافی باتیں شروع ہوگئیں ۔ لڑکی کے پاس سے پولیس نے 60 گرام سونے کے زیورات بھی برآمد کئے ہیں ، جو گھر سے پاکستان لے کر جانے کیلئے اپنے ساتھ لے آئی تھی ۔بعد ازاں پولیس کی طرف سے اوڈیشہ کے متعلقہ تھانہ کے ساتھ رابطہ کیا گیا اور پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ لڑکی کو پولیس نے اس کے اہل خانہ کو سونپ دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے قبل ہی امید سے تھی، دیا مرزا کا اعتراف