امیر جماعت اسلامی کا دریائے چناب کنارے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

Sep 08, 2025 | 21:02:PM
امیر جماعت اسلامی کا دریائے چناب کنارے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
کیپشن: امیر جماعت اسلامی کا دریائے چناب کنارے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شجاع بھٹی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ھیڈ قادرآباد دریائے چناب کنارے آباد سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ،سیلاب ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے گھروں میں فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ 

امیر جماعت اسلامی نے چک عبداللہ ، ٹھٹہ خان محمد، جاگو کلاں اور قادرآباد کا دورہ کیا، انہوں نے 1500  سیلاب متاثرین کے لیے اشیائے  خوردونوش کے پیکج الخدمت کمیٹی  کے  سپرد کئے۔

پھالیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ اس    قدرتی آفت میں لوگوں کی تباہی کے ذمہ دار فارم 47 کی بنیاد کے  پیداوار حکمران  ہیں جہنوں نے عملی اقدامات کی بجائے صرف فوٹو شوٹ کیا ،ان کا کہنا تھا کہ برساتی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی آبادیوں میں داخل ہوا،برساتی  گزر گاہوں میں سوسائٹیاں بن چکی  ہیں، ان سوسائٹیوں کو حکومت کی طرف سے این او سی جاری کر کے عوام کو بری طرح لوٹا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ حکمران اور اپوزیشن صرف ٹرمپ کی طرف للچائی نظروں سے دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ کسی طرح ہماری پار لگ جائے ، ن لیگ ق لیگ ،پی پی پی ایک ہی ڈالی کے چٹے بٹے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے  عوام پر مسلط حکمرانوں کی سادگی دیکھیں کہتے ہیں کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا یہ نظام تباہ ہو چکا ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار جماعت اسلامی کے کارکن ہیں آج صرف اور صرف لوگ الخدمت پر بھروسہ کرتے ہیں ، الخدمت کی پشت پر جماعت اسلامی کا تربیتی نظام ہے۔ 

حافظ نعیم الرحمان کامزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ طبقاتی نظام کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : محکمہ تعلیم سندھ نے کل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا،ترجمان محکمہ تعلیم