چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری )سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے فل کورٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے چار ججز شریک نہیں ہوئے جبکہ ان ججز کے لکھے گئے خط پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ بار کی جانب سے عدالتی فیسوں میں اضافے میں کمی کی تجویز منظور کر لی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی فیسیں سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی وصول کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے چار ججز کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط
ذرائع کے مطابق ججز سے مزید تجاویز طلب کی گئی ہیں جو چار رکنی کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی، تجاویز ملنے کے بعد دوبارہ فل کورٹ اجلاس بلایا جائے گا۔