سابق بیوروکریٹ منصور قادر الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کر دیا۔
وزیر اعظم نے بطور پیٹرن پی سی بی، سابق بیوروکریٹ منصور قادر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمشنر تعینات کر دیا ہے۔
منصور قادر نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذمے داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے اُمید ظاہر کی کہ منصور قادر اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔
مزید پڑھیں:سلمان آغا نےتین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی