تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Sep 08, 2023 | 20:21:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  اور گرم  رہنے کی پیشگوئی کردی ،جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم  رہے گا، خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک  رہے گا،دیر، سوات اور کوہستان میں   چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کےبیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور   مرطوب رہے گاجبکہ میر پور خاص ،چھور،اسلام کوٹ اور مٹھی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی عدلیہ نے سکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی قرار دیدی
  محکمہ موسمیات کے مطابق  گلگت بلتستان  میں  موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کشمیر میں بعد از دوپہر  چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہوسکتی ہے۔