ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن :وزیراعلیٰ نے ڈیڈلائن دیدی

Sep 08, 2023 | 15:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس طلب کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نشتر ہسپتال ملتان، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکی اپ گریڈیشن کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن دے دی۔ 

محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال ملتان کو 15 جنوری تک مکمل طورپر اپ گریڈ کیاجائے۔  نشتر ہسپتال ٹو کا کام اگلے 3ماہ میں مکمل ہوناچاہیے،اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے۔  الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے سرجیکل، میڈیکل وارڈ، آؤٹ ڈوراور دیگر بلاکس کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے امور میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: مسجد کے گیٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 افراد جاں بحق،3 زخمی

اُن کا کہنا تھا کہ 31جنوری تک الائیڈ فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کا سارا کام مکمل کیاجائے۔ اُنہوں نے کمشنر فیصل آباد کو الائیڈ ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری صحت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سیکرٹری خزانہ،تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت  کی۔ ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ کے کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے