مسجد کے گیٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 افراد جاں بحق،3 زخمی

Sep 08, 2023 | 15:39:PM
مسجد کے گیٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 افراد جاں بحق،3 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شیخوپورہ میں بھکھی روڈ پر مسجد کے گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق دو بچوں سمیت3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے نمازے جمعہ کے وقت مسجد کے گیٹ پر فائرنگ کر دی جس سے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

بچوں میں 8 سالہ قاسم اور 7 سالہ ہاشم شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت کے باعث لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں بھائی دادا کے ساتھ نماز کی ادائیگی کیلئے آئے تھے۔

فائرنگ کی زد میں آکر دادا موقع پر جاں بحق جبکہ دونوں کمسن بھائی شدید زخمی ہو گئے ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوے فرار ہوگئے۔

مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا،میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں روکا گیا؟