پاک بھارت ٹاکرا، اگر 10 ستمبر کو میچ مکمل نہیں ہوتا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا

Sep 08, 2023 | 15:22:PM
پاک بھارت ٹاکرا، اگر 10 ستمبر کو میچ مکمل نہیں ہوتا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سری لنکا میں شدید بارشیں جاری ہیں اور  محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس کے باعث ٹورنامنٹ کا فائنل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اتنے میں کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری آ گئی،پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش رنگ لے آئیں اور ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ کے ریزرو ڈے کیلئے آخر کار ہاں کر دی ۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں 10 ستمبر کو ہونے والے میچ کا ریزرو ڈے بھی ہو گا، اگر 10 ستمبر کو میچ مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر روکا گیا تھا۔

 اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے،اگر پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث 11 ستمبر کو بھی نہیں ہوتا اور سری لنکا اور بھارت کا 12 ستمبر کو شیڈول میچ بھی بارش کے باعث واش آؤٹ ہو جاتا ہے تو اس صورت میں پاکستان براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے دوران سری لنکا میں شدید بارشوں کے تناظر میں کئی متعدد اعتراضات اٹھائے تھے اور پی سی بی کی جانب سے بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کا ریٹ گر گیا،ماہرین بھی بول  پڑے

  پاکستان نے بارش کی پیشگوئی اور ایونٹ کی ری شیڈولنگ کے حوالے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اب پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے۔