روپے کے جوابی وار جاری،ڈالر کا مزید ریٹ گر گیا

Sep 08, 2023 | 10:54:AM
روپے کے جوابی وار جاری،ڈالر کا مزید ریٹ گر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپیہ ڈالر پر جوابی وار کرنے لگا،روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 99 پیسے سستا ہوگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے سے بھی نیچے آگیا،انٹر بینک میں ڈالر 304.94  روپے سے گر کر302.95روپے  پر بند ہوا ، تین روز میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں 4 روپے  15پیسے سستا ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ہوئی،انٹر بینک میں  ڈالر 2 روپے 4 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4روپے سست ہو کر 308 روپے کا ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر 4 روپے کم ہوکر 304 روپے پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر،زلزلےکےجھٹکے،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ  درآمدی بل کی وجہ سے روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھاجا رہا ہے۔