انتخابات سے متعلق تیاریاں جاری،الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار

Sep 08, 2023 | 12:09:PM
 انتخابات سے متعلق تیاریاں جاری،الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن کی عام انتخابات سے متعلق تیاریاں جاری،آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیاگیا۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے،الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے لکھ دیئے ہیں۔

ای ایم ایس پر آپریٹرز کو 14تا16ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی جبکہ  ریجنل ،صوبائی اورضلعی الیکشن کمشنرز کو جولائی میں ٹریننگ دی جاچکی ہے۔

الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کے جوابی وار جاری،انٹر بینک میں ڈالر کا مزید ریٹ گر گیا