فیصل قریشی کو بجلی کا بل دیکھ کر عمر شریف یاد آگئے

Sep 08, 2022 | 16:04:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فیصل قریشی کو بجلی کا بل دیکھ کر عمر شریف یاد آگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف اداکار ومیزبان فیصل قریشی کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بل میں ہوشروبا اضافہ دیکھ کر لیجنڈری عمر شریف کی یاد آگئی۔فیصل قریشی نے  ٹوئٹر پر مرحوم عمر شریف کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہاں جی، کے الیکٹرک نے کچھ یاد دلایا‘۔اس ویڈیو میں عمر شریف کو ایک پروگرام کے دوران بجلی مہنگی ہونے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

عمر شریف کہتے نظر آئے کہ’ کسی نے مجھے کہا کہ شیر بہت جی دار جانور ہے تو میں نے اسے جواب دیا کہ شیر کچھ بھی نہیں ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’بس شیر کو بجلی کے 4 بل بھیجو اور پھر اس سے پوچھو کے یہ کتنا شیر ہے‘۔

عمرشریف کا کہنا تھا کہ’ بجلی کا بل دیکھ کر شیر بھی کے الیکٹرک کے ٹرک کے پیچھے بھاگ رہا ہوگا اور شیر ہوکر بھی بجلی نہ کاٹنے کی درخواست کرتے ہوئے نظر آئے گا‘۔

یاد رہے کہ اداکار عمر شریف پاکستان کے لیجنڈڑی اداکار ہے انہوں نے پاکستان انڈسٹری میں بے پناہ کام کیا ہے پاکستان کے علاوہ انہوں نے بین القوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے ان کا انتقال 21 اکتوبر 2021 میں ہوا تھا۔