رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو مندر میں داخل ہونے سے کیوں روکا گیا؟

Sep 08, 2022 | 15:53:PM
فائل فوٹو
کیپشن: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو اجین کے مہاکال مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی فلم برہمسترا کے ہدایتکار آیا ن مکھر جی  کو اجین کے مندر میں داخل ہونے سے مظاہرین نے روک دیا۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور،عالیہ بھٹ اور ہدایتکار آیان مکھر جی منگل کے روز کو اجین میں مہاکال مندر جانے کے لیے نکلے لیکن مظاہرین نے انہیں مندر جانے سے روک دیا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج  کیا گیا  جس کی ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ مظایرئن نے پولیس افسران سے لڑائی شروع کردی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ "ہم انتظامات کررہے تھے کیونکہ  شوبز کی کچھ شخصیات  مہاکال مندر جانے والے تھے۔ اس دوران کچھ لوگ ان کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے یہاں جمع ہونے لگے"۔

انہوں نے کہاکہ " مظاہرین میں سے ایک نے پولیس افسران سے لڑائی شروع کر دی"۔ پولیس کا کہنا ہے کہ" احتجاج کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 353 (سرکاری ملازم کو اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی سے روکنے کے لیے حملہ یا مجرمانہ طاقت) کے تحت کارروائی کی گئی ہے"۔

ایک ویڈیو میں بجرنگ دل کے ایک رکن نے کہا کہ "وہ انہیں مندر میں داخل نہیں ہونے دیں گے"۔ اس نے کہا کہ "ہم رنبیر کپور کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور انہیں مہاکال مندر میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ اس نے ہماری گاوماتا کے خلاف توہین آمیز بیانات دیئے۔ اس نے کہا تھا کہ گائے کا گوشت کھانا اچھا ہے"۔

یاد رہے کہ یہ بیان رنبیر کپور نے 2011 میں راک سٹار کی تشہیر کے دوران دیا تھا۔ برہمسترا کی تشہیر کے دوران یہ پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس میںرنبیر کپور نے کہا کہ انہیں گائے کا گوشت کھانا پسند ہے۔ " انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میرا خاندان پشاور سے ہے، اس لیے ان کے ساتھ بہت سارے پشاوری کھانے کھائے ہیں۔ میں مٹن، پیا اور بیف کا پرستار ہوں۔ ہاں، میں بیف کا بڑا پرستار ہوں۔

واضح رہے کہ برہمسترا فلم ریلیز سے صرف دو دن کی دوری پر ہے ۔ اداکارہ عالیہ بھٹ،رنبیر کپور، ہدایتکار آیان مکھر جی اور پروڈویوسرز نے فلم کی تشہیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اگرچہ فلم کے بائیکاٹ کی کچھ کالز بھی دی گئی ہیں۔