پاکستانی کر کٹر نسیم شاہ نے جیت کس کے نام کی ؟

Sep 08, 2022 | 10:25:AM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستانی کر کٹر نسیم شاہ نے جیت کس کے نام کی ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے تیزی سے ابھرتے کھلاڑی نسیم شاہ نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف  اپنی جیت کو قوم کے نام کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2022ء میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو آخری اوور میں یادگار چھکوں کے ذریعے فتح دلوانے والے نسیم شاہ نے جیت کے بعد سوشل میڈیا پر  ایک پیغام شیئر کیا۔اپنے ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ یہ جیت اُن سب لوگوں کے نام جو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ! 

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں ایک بولر ہوں، بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو آخری اوور میں ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔