طالبان نے بغیر اجازت احتجاج پر پابندی لگادی۔ہرات میں فائرنگ ۔3مظاہرین ہلاک

Sep 08, 2021 | 20:31:PM
طالبان نے بغیر اجازت احتجاج پر پابندی لگادی۔ہرات میں فائرنگ ۔3مظاہرین ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ جو افراد کابل میں پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں اب اس کے لئے انہیں حکام سے باضابطہ اجازت لینی ہو گی اور یہ بتانا ہو گا کہ وہ کس مخصوص جگہ پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات صحافیوں کے ساتھ واٹس ایپ پر قائم ایک گروپ میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ایسے نہیں ہوگاجیسے اس وقت ہو رہا ہے، امارت اسلامی افغانستان کے رہنماﺅں کے لئے نازیبا زبان کا استعمال کیا جا رہا ہے اور آپس کی دشمنیوں کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایسے لمحات کو فلم بند کر کے سوشل میڈیا پر شائع کیا جا رہا ہے۔
 ادھرہرات میں میڈیکل ورکرز نے کہاہے کہ طالبان کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی لوگ زخمی ہوئے ۔ طالبان نے تاحال اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری طرف کابل میں ایک پاکستان مخالف مظاہرہ دیکھا گیا جہاں طالبان کے مسلح جنگجوں نے ہوائی فائرنگ کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔یہ مظاہرے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مزاحمت کے لئے بڑے اجتماع رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ منال اور احسن کی شادی۔۔دلکش تصاویراور ویڈیوز وائرل