شہیدلیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ،میجر طیّب راحت کی نمازِ جنازہ ادا

Oct 08, 2025 | 21:04:PM
 شہیدلیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ،میجر طیّب راحت کی نمازِ جنازہ ادا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اورکزئی آپریشن میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت فوجی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں وفاقی وزراء، عسکری و سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے  شرکت کی، وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انھوں نےشہداء کی قربانی کو دہشت گردی کے خلاف عزم کی علامت قراردیا اور کہا کہ قوم مادرِ وطن کے دفاع کیلئے یکجا اور پرعزم ہے،شہداء کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :کور کمانڈرز کانفرنس میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز