وزارت اعلیٰ سے مستعفی  ہونے کے بعد علی امین گنڈاکا بیرسٹر گوہرسے رابطہ

Oct 08, 2025 | 19:04:PM
وزارت اعلیٰ سے مستعفی  ہونے کے بعد علی امین گنڈاکا بیرسٹر گوہرسے رابطہ
کیپشن: علی امین گنڈاپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد علی امین گنڈاپور نے پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر سے رابطہ کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ آپ کے پی ہاؤس پہنچیں ، استعفیٰ پیش کرنا چاہتا ہوں۔

بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم مانا جائے گا، علی امین اپنا استعفیٰ مجھے پیش کرنا چاہتے ہیں،میری رائے ہے قانون کے مطابق استعفیٰ گورنر کو دینا ہوتا ہے۔

پارٹی چیئرمین نے کہاکہ ملاقات میں طے کر لیتے ہیں استعفیٰ کس کو پیش کرنا ہے۔ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ،خیبرپختونخوا میں جو بھی ہوگاخان صاحب کی مرضی سے ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی پر مولانا فضل الرحمٰن کا اہم بیان سامنے آ گیا