ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن ختم ،آج سے کارروائیاں شروع

Oct 08, 2025 | 13:24:PM
 ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن ختم ،آج سے کارروائیاں شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( محمد اویس )وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر شروع کی گئی7 اکتوبر لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔
 چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)حمزہ ہمایوں کے مطابق یکم ستمبر سے 7 اکتوبر تک ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس پراسیس کروائے،لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ہوا۔
 کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق گزشتہ 8 سال میں پہلی بار لائسنس بنوانے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا،شہریوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس پر بھرپور اعتماد کیا جس پر شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔
 چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مہم کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی،دو بڑے سنٹرزاورسہولت وینز کو 24/7 شہریوں کے لئے کھلا رکھا گیا۔
 چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس آج سے بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں شروع کررہی ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ دوران سفر اپنا ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں،جن شہریوں نے لائسنس نہیں بنوایا وہ لرنر پرنٹ حاصل کرلیں۔ 
 چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں کے مطابق لائسنس کے بغیر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق عمل میں لائی جائیں گی۔