اوچ شریف، فلسطینیوں کے حق میں ریلی، اسرائیل کیخلاف نعرے بازی

Oct 08, 2023 | 19:05:PM
اوچ شریف، فلسطینیوں کے حق میں ریلی، اسرائیل کیخلاف نعرے بازی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد حسین) اوچ شریف میں فلسطینیوں کے حق میں شہریوں نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل بیت المقدس سمیت فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ ختم کرے، اسرائیل معصوم نہتے فلسطینیوں پر بمباری اور مظالم بند کرے، عالمی برادری امن کے قیام اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیے: فلسطینی ظلم کیخلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں، سراج الحق

شرکاء نے مزید کہا مشرق وسطیٰ میں امن مسئلہ فلسطین کے حل سے ہی ممکن ہے، ریلی میں مذہبی رہنماؤں، تاجروں، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔