فلسطینی ظلم کیخلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں: سراج الحق

مسلم دنیا کی غیرت کے امتحان کا وقت ہے، 57 اسلامی ممالک کو حماس کا ساتھ دینا چائیے: سراج الحق

Oct 08, 2023 | 15:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطینی ظلم اور ظالمانہ قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا لیکن مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ہم بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،فلسطینی ظلم اور ظالمانہ قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں، پاکستانی قوم حماس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین اسرائیل کشیدگی، چین نے بڑا مطالبہ کر دیا

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ صدر ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے کہنا چاہتا ہوں پاکستان نظریاتی ملک ہے ،پاکستان کے بانی قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا، قائداعظم نے پہلے دن سے فلسطینوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ،پاکستان ہمیشہ اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کا ساتھ دے گا، اس وقت 57 اسلامی ممالک کو حماس کا ساتھ دینا چائیے ،اقوام عالم مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مسلم دنیا سے متعلق کہا کہ یہ مسلم دنیا کی غیرت کے امتحان کا وقت ہے ،فلسطین کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا ،مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس مرکز ہے ،مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے جینا اور مرنا عظیم جہاد ہے۔