چین کا فلسطین اسرائیل کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

Oct 08, 2023 | 12:32:PM
چین کا فلسطین اسرائیل کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور تشدد کی موجودہ صورتحال پر چین کو گہری تشویش ہے، ہم متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون رپورٹر کی لائیو کوریج کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ،ویڈیو وائرل

چینی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہےکہ تنازعہ کا دوبارہ ہونا ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ امن عمل کا طویل تعطل برقرار نہیں رہ سکتا، ہمارا مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی برادری پائیدار امن قائم کرنے کا راستہ تلاش کرنے کے لئے جلد از جلد کام کرے۔

یاد رہےکہ فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف گزشتہ روز (ہفتہ) شروع کئے جانے والا ’’ آپریشن الاقصیٰ فلڈ ‘‘ دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں 250 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کے جوابی حملوں میں 256 سے زائد فلسطینی بھی شہید ہو چکے ہیں۔