معروف بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں

Oct 08, 2023 | 12:50:PM
فلسطین اور اسرائیل کی جنگ بندی کے دوران معروف بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا وہی پھنس گئی تھیں جن سے اب رابطہ ہوگیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فلسطین اور اسرائیل کی جنگ بندی کے دوران معروف بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا وہی پھنس گئی تھیں جن سے اب رابطہ ہوگیا۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق نشرت بھروچا حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے اسرائیل میں تھی کہ بد قسمتی سے وہاں پھنس گئی۔ 

اب نشرت کی ٹیم نے اس حوالے سے نئی معلومات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’ اداکارہ سے رابطہ ہو گیا ہے اور ان کو بحفاظت اسرائیل کے ائیرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔‘

نشرت کی ٹیم نے یہ بھی بتایا ہے کہ ’ ہماری کوشش ہے کہ نشرت جلد از جلد بھارت کیلئے اڑان بھر کر حفاظت کے ساتھ اپنے ملک واپس آجائیں۔‘

مزید پڑھیں: چین کا فلسطین اسرائیل کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

واضح رہے کہ نشرت بھروچا کی ٹیم کے مطابق گزشتہ روز آخری بار ان سے رات 12.30 بجے کے قریب رابطہ ہوا تھا، جب وہ ایک تہہ خانے میں محفوظ تھی تاہم ہم نشرت کو بحفاظت ہندوستان واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بہترین صحت اور بغیر کسی نقصان کے واپس لوٹیں گی۔