محبت کی داستان’عشق مرشد‘کب نشر ہوگا؟

Oct 08, 2023 | 11:25:AM
محبت کی داستان’عشق مرشد‘کب نشر ہوگا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری روز بروز ترقی کرتی جارہی ہے،آج کل دنیا بھر میں مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے ڈراموں کی دھوم مچی ہوئی ہے۔عشق اور محبت کی داستان ڈرامہ ’عشق مرشد‘آج رات نشر ہوگا۔

عشق مرشد میں بلال عباس اور درفشاں سلیم مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے،اب تک جاری کی گئی جھلکیوں کے مطابق ڈرامہ میں بلال عباس  پٹھان کا رول کررہا ہوتا ہے اور درفشاں بھی۔وہ دونوں ایک دوسرے کے رشتے دار ہوتے ہیں ان کی فیملیاں ساتھ ہی ایک ہی گھر میں رہتی ہیں جس طرح پٹھانوں کا رواج ہے۔

 درفشاں  اس میں کالج کی سٹوڈنٹ ہوتی ہے جس پر بلال عباس کی نظر پڑتی ہے اور وہ اس کو فالو کرنے لگ جاتا ہے جس کی بھنک درفشاں کو کافی دنوں کے بعد پڑتی ہے، پھر دونوں ایک دوسرے سے چپکے چپکے ملنا شروع کردیتے ہیں لیکن یہ بات دونوں کے گھر والوں کو اچھی نہیں لگتی اور وہ دوںوں کو اس پر منع کرتے ہیں لیکن وہ دونوں ملنے سے باز نہیں آتے۔ بلال عباس درفشاں کو ہر جگہ فالو کرتا ہے اور درفشاں بھی اس کو پسند کرتی ہے۔ 

ضرورپڑھیں:زارا نور عباس نے روحانی زندگی گزارنےکے مفید مشورے دیدیئے

بلال عباس کی اٹکھیلیاں درفشاں کو اچھی بھی لگتی ہیں اور وہ ان سے تنگ بھی آجاتی ہے،وہ گھر پڑھتے ہوئے تنگ کرتا ہے تو درفشاں بھی  اس بدلہ خوب چکاتی ہیں ۔ان کا اس طرح کا پورے ڈرامے میں سین چلتا ہے لیکن جب بلال کے باپ کو اس چیز کا پتہ چلتا ہے تو وہ اس کی شادی کردیتا ہے لیکن بلال پھر بھی درفشاں سے بات کرنے اور ملنے سے گریز نہیں کرتا۔

آخری قسطوں میں درفشاں کے گھر والے بلال عباس  کی اس طرح کی حرکتیں دیکھ کر اس کو جیل کے  اندر کروادیتے ہیں اور بلال کے گھر والے درفشاں کے اوپر جھوٹا مقدمہ کروا کر اسے بھی جیل بھجوا دیتے ہیں۔آخر میں اسے مروا دیا جاتا ہے، جس طرح ٹریلر کے آخر میں دکھایا گیا ہے کہ بلال درفشاں کی قبر پر گیا ہوتا ہے۔