حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر

Oct 08, 2022 | 10:47:AM
حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے دو اہم کھلاڑی محمد حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین اور نسیم شاہ کی وائرل انفیکشن کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث دونوں کھلاڑی آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ اور پاکستان آج مدِمقابل ہوں گے

ادھر انجری کے شکار عثمان قادر 16 اکتوبر تک ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ریسٹ کریں گے، انگلینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران عثمان قادر کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اچھی خبر ہے، وہ مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور ورلڈ کپ میں شامل ہوں گے، پی سی بی چیئرمین نے گزشتہ روز ان کے متعلق کہا کہ شاہین آفریدی 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔