خبردار!عازمین حج کی صحت بارے سعودی حکومت کا بڑا اعلان

Nov 08, 2025 | 22:34:PM
خبردار!عازمین حج کی صحت بارے سعودی حکومت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج اور اُنہیں صحت مندی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دینے والے ہوشیار ہوجائیں۔

سعودی وزارت صحت کی ہدایات کےمطابق سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی اور بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔

عازمین حج 2026 کیلئےطبی شرائط میں کینسر،دل،گردوں، پھیپھڑوں،جگر،رعشہ،نفسیاتی امراض،کمزور یادداشت،ضعیف مریض شامل ہیں، حاملہ خواتین،کالی کھانسی،تپ دق،وائرل ہیمرج بخار والےبھی حج نہیں کرسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا  تھا کہ جعلی یا غلط سرٹیفکیٹ دینے والے ڈاکٹر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، بیمار عازم حج کو ڈی پورٹ کیاجائے گا، جس کے اخراجات بھی مریض کو خود ادا کرنا ہوں گے، سعودی حکام کی مانیٹرنگ ٹیمیں عازم حج کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی درستی کی تصدیق کریں گی۔
 

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: