چترال کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

Nov 08, 2023 | 20:43:PM
چترال کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد مںصور)  پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شپ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر ضلع چترال میں پاک افغان سرحدی علاقہ ارسون میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: کابل میں خوفناک دھماکہ،7 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بچے کھچے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، مقامی افراد کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔