کیا صبا قمر سیاست کے میدان میں آگئیں ؟

Nov 08, 2022 | 12:23:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کیا صبا قمر سیاست کے میدان میں آگئیں ؟
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی ورسٹائل آرٹسٹ صبا قمر اپنی نئی آنے والی ویب سیریز منڈی میں ایک بالکل منفرد انداز میں نظر آنے والی ہیں۔نئے آنے والے پروجیکٹ منڈی میں صبا قمر کے ہمراہ میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں ۔ یہ پراجیکٹ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔اس پراجیکٹ کی شوٹنگ جاری ہے ۔ جس میں صبا کے انداز کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صبا قمر ایک سیاست دان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر میکال ذوالفقار کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا۔ منڈی جہاں سب بکتے ہیں ۔

صبا کی شیئر کی جانے والی تصویر پر ویب سیریز کے مرکزی اداکار میکال ذولفقار نے لکھا عظمیٰ ! آج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے ۔

احسن خان نے تبصرہ کیا اچھا لگ رہا ہے۔

اداکار شایان خان نے لکھا عظمیٰ رانا زندہ باد۔

اس پوسٹ سے قبل بھی صبا قمر اور نیئر اعجاز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ جس میں صبا قمر حلف اٹھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ان تصاویر کے علاوہ اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات کے بارے میں فی الحال نہیں بتایا جا رہا ہے کہ اسے کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔