عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

Nov 08, 2022 | 00:21:AM
تحریک انصاف ، چیئرمین، عمران خان، قاتلانہ حملے، مقدمہ درج،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ قتل ،اقدام قتل ،دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی ار کے مطابق فائرنگ سے1شخص جاںبحق جبکہ عمران خان سمیت 11 افراد زخمی ہوئے،ایف آئی آر کوکل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا،ملزم نوید اس وقت سی ٹی ڈی کی حراست میں لاہور چونگ کے ایک سیل میں موجود ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو مارچ کے دوران پیش آیا تھا ،واقعہ کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر چار روز بعد درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گورنر راج لگا سکتے ہیں، وزیر تعلیم رانا تنویر