کترینہ کیف اور وکی کوشل نے منگنی کرلی...بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Nov 08, 2021 | 20:28:PM
چرچے، کوئی تصدیق نہیں، منگنی، شادی کی خبریں
کیپشن: کترینہ کیف، وکی کوشل، فائل فوٹوق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے منگنی کرلی۔
بالی ووڈ میں ان دنوں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے چرچے ہورہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک شادی تو دور منگنی کے متعلق بھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے، چند روز قبل دونوں کی منگنی اور پھر شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب ایک بار پھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں نے دیوالی کی رات ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کا بالی ووڈ کے معروف اداکار کے عشق میں مبتلا ہونے کا اعتراف
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کبیر خان کے گھر پہنچنے کیلئے مختلف گاڑیوں میں سفر کیا تاکہ فوٹوگرافرز سے بچا جاسکے، وکی کوشل اپنے بھائی اور والدین کے ہمراہ تھے جبکہ کترینہ اپنی بہن اور والدہ کے ہمراہ کبیر خان کے گھر پہنچیں۔
بھارتی میڈیا کہنا ہے کہ اس بار دونوں کی حقیقت میں منگنی ہوگئی ہے تاہم اس طرح کی خبریں پہلے بھی متعدد بار سامنے آچکی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں اداکار اس حقیقت سے میڈیا پر کب پردہ اٹھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل کی سلمان خان کے سامنے کترینہ کیف کو پرپوز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل