رانی مکھرجی کا بالی ووڈ کے معروف اداکار کے عشق میں مبتلا ہونے کا اعتراف

Nov 07, 2021 | 19:27:PM
رانی مکھر جی، رنویر سنگھ، فلم، غلام، شوٹنگ،
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ، رانی مکھر جی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کے عشق میں مبتلا ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

رانی مکھرجی اور سیف علی خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ کے سلسلے میں رنویر سنگھ کے شو ’دی بِگ پکچر‘ کے آنے والے ایپیسوڈ میں شرکت کریں گے جہاں دونوں ستارے کچھ دلچسپ کہانیاں اور انکشافات کریں گے۔
شو میں شرکت سے قبل رنویر سنگھ کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانی مکھرجی نے بتایا کہ فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران مجھے عامر خان سے محبت ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے شوٹنگ میں گھبراہٹ کا شکار رہی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف ڈیرل میچل کی زبردست فیلڈنگ ، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی
اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم ’غلام‘ میں عامر خان اور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے، مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے ان بڑے بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ بہت سارا کام کیا۔
واضح رہے کہ رانی مکھرجی اور سیف علی خان کی نئی آنے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ رواں ماہ 19 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم 2005 میں بننے والی ’بنٹی اور ببلی‘ کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹاس ہارنے پر سکاٹش ٹیم کے کپتان نے کیا کہا؟؟؟جان کر آپ کو بھی ان سے ہمدردی ہو جائیگی