بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی ۔۔ ویرات کوہلی سے متعلق اہم خبر

Nov 08, 2021 | 12:02:PM
ویرات کوہلی،اہم ،خبر،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
کیپشن: ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)کپتان ویرات کوہلی کو بھی بھارتی ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپ سے باہر نکلنے کے بعدٹیم سے نکالنے کا امکان ۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا جائے گا جبکہ ہوم سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت روہیت شرما کریں گے کیونکہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے پہلے ہی الگ ہو چکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا امکان ہے۔

یا د رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 17 نومبر سے شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ رو م سے متعلق چو نکا دینے والا انکشاف کر دیا