قومی   سلامتی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج ہو گا۔۔ میڈیا کے داخلے پر پابندی

Nov 08, 2021 | 11:48:AM
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
کیپشن: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) قومی اسمبلی اور  قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کےلئے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی اورشیری رحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو کچھ دیر میں پارلیمنٹ میں پہنچیں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ میڈیا کو گیٹ نمبر ایک تک محدود کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرتعلیم سندھ کا اقلیتی برادری کےلئے اہم اقدام