جی ڈی اے رہنما جواد شاہ حسینی پیپلز پارٹی میں شامل

May 08, 2026 | 20:56:PM
جی ڈی اے رہنما جواد شاہ حسینی پیپلز پارٹی میں شامل
کیپشن: جواد شاہ حسینی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد افتخار میمن)جی ڈی اے کے رہنما سید جواد شاہ حسینی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔

 منعقدہ ایک تقریب کے دوران جی ڈی اے رہنما سید جواد شاہ حسینی نے اپنے بھتیجوں، دوستوں، ہمدردوں اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مٹیاری کے صدر پیر سید امیر علی شاہ ہاشمی اور پیپلز پارٹی رہنما سید جانی شاہ حسینی کی موجودگی میں جی ڈی اے کو خیر باد کہہ کر باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر علامہ سید جواد شاہ حسینی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا پیپلزپارٹی کو بڑاسرپرائز، اہم وکٹ گرا دی