پیپلزپارٹی لاہور کے زیر اہتمام بنیانِ مرصوص اور مارکۂ حق کی بڑی ریلی کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی )پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے زیر اہتمام بنیانِ مرصوص اور مارکۂ حق کے حوالے سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی میں فوجی بینڈ، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور پیدل کارکنان شامل تھے، جبکہ شرکاء نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔
ریلی میں فیصل میر، مجید غوری، منظر عباس کھوکھر، فیاض بھٹی، شاہد عباس، خرم فاروق، آغا تقی، زاہد ذوالفقار خان، زاہد علی شاہ، طارق سعید جٹ، عامر نصیر بٹ، راؤ شجاعت، نرگس خان، شبانہ گل، عبداللہ غوری، مہر خالد، حسن گیلانی اور احمد رضا سمیت جیالوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یہ ریلی کینال روڈ پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ عوام کی اپنی مسلح افواج سے محبت قابلِ مثال ہے اور قوم بھارت کے خلاف بہادر افواج کی کامیابی کا جشن منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان ہم آہنگی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا اہم کردار ہے۔
فیصل میر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کردار کو مؤثر انداز میں اُجاگر کیا، انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ قوم ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی