بلیک میل کا نتیجہ، ایم اے کی طالبہ نے لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

May 08, 2026 | 14:17:PM
بلیک میل کا نتیجہ، ایم اے کی طالبہ نے لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نوجوان طلحہٰ نعیم کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، ملزمہ اریبہ کا اعترافِ جرم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں نوجوان طلحہٰ نعیم کے قتل کے واقعے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق  ایم اے کی طالبہ اریبہ نے فائرنگ کر کے طلحہٰ نعیم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزمہ اریبہ نے اپنے بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول اسے بلیک میل کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:غربت سے تنگ ماں نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

 جس سے تنگ آ کر اس نے یہ قدم اٹھایا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزمہ اریبہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بہاولنگر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول کے لواحقین کی جانب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔