ٹریفک وارڈنز کا نفسیاتی چیک اپ کروانے کا فیصلہ
ماہرینِ نفسیات ٹریفک وارڈنز کے رویوں اور ذہنی صحت کا جائزہ لیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عرفان ملک)پنجاب حکومت نے ٹریفک وارڈنز کے رویوں میں بہتری کیلئے ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کر لیں۔
پنجاب میں ٹریفک وارڈنز کے نفسیاتی چیک اپ کرانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے جس میں ماہرین نفسیات وارڈنز کے رویوں اور ذہنی صحت کا جائزہ لیں گے۔
ٹریفک وارڈنز سے فرضی صورتحال میں ردعمل سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گےجس میں ان کی ذہنی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کو بھی جانچا جائے گا۔
نفسیاتی رپورٹس کی بنیاد پر اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے،اس کے علاوہ وارڈنز کے اہل خانہ کے ساتھ تعلقات کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیاگیاہے،عوامی دباؤ اور روزمرہ بحث و تکرار کے اثرات کا بھی تجزیہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ؛ تحقیقات میں اہم پیش رفت
فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کے شارٹ نفسیاتی ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔