آبنائے ہرمز میں جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے؛ ٹرمپ
پاکستان شاندار ملک ، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں،صحافیوں سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ آبنائے ہرمز اور اطراف میں ایران کے ساتھ جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، معاہدہ کسی بھی دن ہو سکتا ہے، ایران کو آج امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کرنے چاہئیں تھے، ایران نے امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرونز حملے کیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی پہلی رجیم ختم ہوگئی، دوسری تقریباً ناکارہ ہوچکی ہے ، ایران میں رجیم چینج تو ہو چکی، اب ہم تیسری رجیم سے ڈیل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکہ جھڑپ؛ خام تیل کی قیمتوں میں پھراضافہ
ٹرمپ نےمزید کہا کہ ایران جلد معاہدے پر دستخط کردے گا، ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
علاوہ ازیں ٹرمپ نے ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار ملک ہے ، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں۔