بھارت:بارودی سرنگ دھماکے میں 3 فوجی ہلاک، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع ملاگو میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکہ میں تلنگانہ گرے ہاؤنڈ فورس کے تین فوجی جوان مارے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ نکسلیوں نے ریاست تلنگانہ اور ریاست چھتیس گڑھ سرحد پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں۔ نکسل باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تلنگانہ گرے ہاؤنڈ فورس کے تین فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ متعد زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق اس سال تلنگانہ پولیس کی ماؤنواز مخالف کارروائیوں میں جوانوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
تلنگانہ کے سینئر پولیس حکام کے مطابق یہ مرنیوالےفوجی جوان ملوگو ضلع کے وجدو پیرور جنگلات کے قریب معمول کے علاقے پر تسلط کی مشق میں شامل تھے۔ اس دوران یہ دھماکہ ویربھدراورم تاڈاپالا پہاڑیوں کے قریب ہوا۔جس میں جوانوں کی موت واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ائیرپورٹ،پروازوں سے متعلق ائیرلائینز انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری