اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر بات چیت

May 08, 2025 | 20:45:PM
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر بات چیت
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اٹلی کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون، انتونیو تاجانی سے علاقائی صورتحال پر بات چیت کیلئے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بھارت کے جانب سے پاکستانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی سے تفصیلی آگاہ کیا،وزیر خارجہ نے سٹینڈ آف ہتھیاروں کے استعمال سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے عمل پر بریفنگ دی۔

ترجمان شفقت علی خان کاکہناتھا کہ انہوں نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کی،بھارتی بزدلانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری شہید ہوئے،وزیر خارجہ نے بھارت کے اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے کہاکہ  بھارتی اقدامات خطے کے امن و امان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،بھارتی اقدامات دو جوہری طاقتوں کو ایک بڑے تنازعے کے قریب لے جا رہے ہیں۔

اطالوی وزیر خارجہ تاجانی نے پاکستان میں جانوں کے ضیاع پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا،انہوں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،نائب وزیراعظم کا پریس کانفرنس میں اہم بیان