مودی کامشرقی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب

May 08, 2025 | 15:40:PM
مودی کامشرقی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

پاکستان کے خلاف جارحیت پر بھارتی فوج کو منہ کی کھانا پڑی ہے، ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب کے سکھوں نے مودی کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا تھا کیونکہ بھارتی سکھ پاکستانی پنجاب کی سرزمین کو مقدس مانتے ہیں۔

مودی کو لاہور اور سیالکوٹ پر حملے کے لیے بھارتی سکھوں کی حمایت چاہیے۔ جس کے لیے مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کروا کر الزام پاکستان پر لگائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق مودی کی سازش کا مقصد بھارتی سکھوں کی حمایت حاصل کرنا ہے کیونکہ بھارتی سکھ پہلے ہی پاکستان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں،تاہم مودی کو اپنے مکروہ عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔