بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کئے :بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کئے ہیں, مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہوگا۔
عرب میڈیا کو انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جسے پاکستان اقوام متحدہ میں لے کر گیا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی معتبر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا، کسی بھی خودمختار قوم کے پاس ایسے حالات میں جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔