بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی:رضوان سعید شیخ

May 08, 2025 | 11:31:AM
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی:رضوان سعید شیخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہےکہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی ہے۔

امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ دیرینہ تنازعہ کشمیر حل کرائیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں مدد کی پیشکش کر دی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ پاکستان اور بھارت دونوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، دونوں سے اُن کی بنتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں معاملات سنبھل جائیں۔