آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا، روپے کی قدر مستحکم ہوگی: احسن اقبال

May 08, 2023 | 19:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے، معاہدے کے طے ہونے سے روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔

 وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے اندر اب نئی حرکت پیدا ہونے جا رہی ہے، عمران خان نے چین کے وزیر خارجہ کے دورہ پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا، ان کی سیاست کا ایک ہی مقصد رہ گیا ہے، سی پیک منصوبے کو ڈی ریل کیا جائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2014 میں چین کے صدر پاکستان کا دورہ کرنے آرہے تھے، تب عمران خان نے اپنے دھرنے کے ذریعے اُن کا دورہ ناکام بنایا، وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورہ پر جانے لگے، تب بھی عمران خان نے لانگ مارچ کی کال دیکر ملک میں افراتفری اور انتشار کی کوشش کی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ  میں عمران خان سے سوال کرتا ہوں، انہوں نے پیچھلے چار سالوں میں کونسا ترقیاتی منصوبہ شروع کیا۔