عمران خان کا خطاب ملک کےخلاف سازش ، قانونی کارروائی کرینگے، وزیراعظم شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے ایبٹ آباد میں کیے جانے والے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے، ایبٹ آباد میں ریاست پاکستان، آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیا گیا اس لیے قانونی کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی سیاست نہیں سازش کررہا ہے، یہ سازش پاکستان کے خلاف ہورہی ہے، ایک شخص کی انا، تکبر اور جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے، پہلے عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت ڈبونے کی سازش کی اور اب خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دیں گے، میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا جس طرح عمران نیازی کو سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا، وہ اسی تھالی میں چھید کررہا ہے جس میں اس نے کھایا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ایبٹ آباد جلسے کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان سے شکوہ ، ویڈیو وائرل