پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پوپ لیو نے کہا کہ ایران سمیت پوری مشرق وسطیٰ سے مسلسل انتہائی تشویشناک خبریں مل رہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں، یہ تنازع خوف اور نفرت کو بڑھا رہا ہے، جس کے مزید پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔
پوپ لیو نے مزید کہا کہ یہ تنازعہ لبنان سمیت دیگر ممالک کو بھی لپیٹ میں لے سکتا ہے، دعا ہےکہ بموں کی گرج بند ہوجائے، ہتھیار خاموش ہوجائیں، بات چیت کی راہ ہموار ہو۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار