ایران پر جنگ مسلط کرنے کیخلاف امریکی سڑکوں پر نکل آئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران کے خلاف جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، واشنگٹن، نیویارک اور کیلی فورنیا میں ایران جنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے ایران پر بمباری روکنے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ایران کے خلاف جنگ بند کرنے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرین نے ایرانی عوام کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کا سربراہی اجلاس بلایا جائے، روسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ روسی صدر نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار