قدرتی گیس کی پیداوار میں 865 ملین مکعب فٹ روزانہ کا ہدف مقرر

Mar 08, 2026 | 11:00:AM
 قدرتی گیس کی پیداوار میں 865 ملین مکعب فٹ روزانہ کا ہدف مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)او جی ڈی سی ایل نے قدرتی گیس کی پیداوار میں 865 ملین مکعب فٹ روزانہ کا ہدف مقرر کر لیا۔
ایس آئی ایف سی توانائی کی خود مختاری اور تیل و گیس کے شعبے میں ترقی کیلئے اہم کرداراداکررہی ہے،کمپنی خام تیل کی پیداوار میں روزانہ 40 ہزار بیرل کی پیداوار کے حصول سے 14 فیصد اضافے کیلئے کوشاں ہے۔
او جی ڈی سی ایل عالمی بحران کے مقابلے کیلئے مقامی وسائل سے متبادل تلاش کر رہی ہے اورماہرین کے مطابق قدرتی وسائل کو قومی آئل کمپنیوں کے ذریعے ترقی دینا ایک مثبت اقدام ہے۔ 
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان توانائی میں خودمختاری کے لیے مقامی پیداوار بڑھانے کی حکمتِ عملی بنا رہا ہے،پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی مقامی پیداوار میں اضافے کی تدابیر میں سرگرم عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں لڑکیوں کے سکول پر بمباری؛ہیومن رائٹس واچ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
ماہر شعبۂ توانائی محمد عارف کے مطابق موجودہ معاشی بحران کے باعث قومی آئل کمپنیوں پر بڑھتا  ہواانحصار تیل و گیس کی درآمدات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،قومی آئل کمپنیوں کی جانب سے مقامی دریافتیں توانائی کے شعبے کے لیے مثبت پیش رفت ہیں۔ حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی توانائی کے شعبے میں ترقی اور مستحکم معیشت کیلئے فعال اقدامات کر رہے ہیں۔