مری کے جنگل میں آگ لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مری سے ملحقہ دریاگلی کے جنگل میں آگ لگ گئی، آگ نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شدید آگ پر فوری کارروائی کرکے قابو پالیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ جنگلات نے فوری کارروائی کی۔
آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہوگی اور وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔
سینئر صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کے افسران اور عملے کو بروقت کارروائی پر سراہا۔
مزید پڑھیں:دبئی :ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملبہ گرنے سے پاکستانی ڈرائیور جاں بحق