دبئی :ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملبہ گرنے سے پاکستانی ڈرائیور جاں بحق

Mar 08, 2026 | 08:49:AM
 دبئی :ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملبہ گرنے سے پاکستانی ڈرائیور جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دبئی کے البرشا علاقے میں ایک ہولناک حادثے میں ایک پاکستانی ڈرائیور اس وقت  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جب ایران کے حملوں سے بچاؤ کیلئے کی گئی فضائی انٹرسپشن میں ملبہ اس کی گاڑی پر جا گرا۔

دبئی میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ البرشا علاقے میں ایک گاڑی پر فضائی مداخلت کے نتیجے میں ملبہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ایک پاکستانی ڈرائیور تھا، اور یہ دبئی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے جو حالیہ خطے میں جاری حملوں سے منسلک ہے۔

مزید پڑھیں:حملوں سے ایران میں ریجیم چینج مکمن نہیں، 18امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ

دبئی میڈیا آفس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ البرشا علاقے میں فضائی انٹرسپشن کے ملبے سے ایک گاڑی متاثر ہوئی جس میں سوار پاکستانی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

 حکام نے تصدیق کی کہ حادثہ فضائی دفاعی کارروائی کے دوران پیش آیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب ایران نے خلیج میں اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی تھیں، جس کے دوران متعدد فضائی مداخلتیں کی جا رہی تھیں۔