لاہور،قتل کی وارداتیں تھم نہ سکیں،سال کے پہلے دو ماہ 46 افراد جان سے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)لاہور میں سال 2025ء کےپہلے دو ماہ کے دوران بھی قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران مختلف وجوہات پر 46 افراد قتل، 93 زخمی ہوئے،ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر صدر ڈویژن میں ایک شہری قتل ہوا،قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 10 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن میں 9، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن میں 8، 8 افراد قتل ہوئے،
کینٹ ڈویژن میں 6، سٹی ڈویژن میں دو ماہ کے دوران 5 افراد قتل کئے گئے ۔ اس کےعلاوہ اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 24 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 20، صدر ڈویژن میں 18 افراد مختلف واقعات میں زخمی ہوئے،سٹی ڈویژن میں 16، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 9 مقدمات کا اندراج ہوا، سول لائنز ڈویژن میں دو ماہ کے دوران اقدام قتل کی 6 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا