بھارتی سپراسٹار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار،روزہ رکھ کر باجماعت نماز بھی اداکی

 آج کل وہ آخری فلم کی تیاری میں مصروف ہیں جس کے بعد مکمل طور پر سیاست میں مصروف ہوجائیں گے

Mar 08, 2025 | 14:27:PM
بھارتی سپراسٹار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار،روزہ رکھ کر باجماعت نماز بھی اداکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی ہندوستان کے سپراسٹار تھلاپتی وجے نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے ٹوپی پہن کر نماز میں بھی شرکت کی۔

تھلاپتی وجے کی جانب سے یہ دعوت افطار 7 مارچ کو چنائی میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تھلاپتی وجے نے چنائی کے رویاپیٹہ میں واقع YMCA گراؤنڈز پر ایک گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیاجس میں مقامی مسلم برادری کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

افطار میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار نے مسلمانوں کی طرح سفید لباس اور سر پر ٹوپی پہنی ہوئی تھی،انہوں نے روزہ داروں کے ساتھ مل کر باجماعت نماز ادا کی اور افطار میں شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق تھلاپتی وجے نے پورا دن روزہ رکھا اور اسلامی روایات کے مطابق نماز ادا کی،دعوت افطارمیں میں 15 مقامی مساجد کے آئمہ حضرات کوبھی دعوت دی گئی تھی۔

تھلاپتی وجے کی ٹوپی پہنے نماز میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہیں، ان کے مداحوں نے ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کی رواداری اور یکجہتی کے جذبے کی تعریف کی ہے۔

تھلاپتی وجے نے گزشتہ سال اپنی سیاسی جماعت تامل ناڈو ویٹری کازھاگم (TVK) کی بنیاد رکھی تھی اوروہ اس وقت 2026  میں ہونے والے تامل ناڈو اسمبلی کے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں،انہیں حال ہی میں 'Y' اسکیل سکیورٹی کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے، جس میں 8 افراد پر مشتمل سکیورٹی ٹیم شامل ہے جن میں سے دو کمانڈوز اورباقی پولیس اہلکارشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نےفلم"سکندر"کاکتنامعاوضہ لیا؟حیران کن انکشاف سامنے آگیا

تھلاپتی وجے آج کل اپنی فلم ’’جنا نایگن‘‘ کی تیاری میں بھی مصروف ہیں جسے ایچ وینوتھ ڈائریکٹ کر رہے ہیں،اس فلم کے بعد وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیارکرکے مکمل طور پر سیاست میں مصروف ہوجائیں گے۔